Sona shayari

Add To collaction

लेखनी कहानी -17-Jun-2022storyकहानी

بس اک پل

از ایمن
قسط نمبر13

چاند مبارک ہوبھئ سب کو ۔۔ کہاں ہیں سب ۔۔۔۔جلیل صاحب 
نے با آوازِ بلند سب کو پکارہ ۔۔کیا ہوا جلیل صاحب؟؟؟عارفہ بیگم 
جلدی سے لاؤنج میں آئیں ،،،چاند نظر آگیا ہے عارفہ بیگم ۔۔۔
جلیل صاحب نے ہنستے ہوئے کہا ۔۔۔۔وہ جب سے مغرب پڑھ کے 
آئے تھی تب سے ہی خبریں دیکھ رہے تھے ۔۔خیر مبارک ہو ۔۔۔
آپ کو بھی مبارک عارفہ بیگم نے کہا ۔۔۔۔جی بابا کیا چاند نظر آگیا 
انزہ نے بھی آتے ہی پوچھا ۔۔۔جی بیٹا آگیا ہے ۔۔
چاند مبارک مما بابا انزہ نے دونوں کو مبارک باد دی تو جلیل صاحب 
اور عارفہ بیگم نے اس کے سر پر ہاتھ پھیرا۔۔۔ ارے منہا کہاں ہے 
جلیل صاحب نے انزہ سے پوچھا آرہی ہے بس وہ ۔۔۔۔چاند مبارک 
خالہ جان چاند مبارک خالو جان ۔۔۔منہا نے دونوں کے پاس آکر 
کہا توانزہ کی طرح دونوں نے منہا کو بھی سر پر ہاتھ رکھ کر ڈھیروں 
دعائیں دیں ۔۔پھر منہا انزہ کے طرف پلٹی اور اسُ کے گلے لگ کر 
اسے بھی کہا ۔۔۔۔۔ چلو بھی جلدی تیار ہو جاؤ تم دونوں چلنا نہیں 
ہے کیا ؟؟؟؟ جلیل صاحب نے جیپ سے موبائل نکالتے ہوئے۔ 
کہا ۔۔جی بابا بس دو منٹ انزہ نے کہا پھر منہا کی طرف دیکھا جو 
اسُے ہی دیکھ رہی تھی ۔۔۔آؤ منہا جلدی تیار ہو جاؤ ۔۔۔۔چلنا ہے 
انزہ یہ کہتی اسُ کا ہاتھ پکڑ کر کمرے میں لے گئی ۔۔۔ارے بتاؤ تو 
کہا؟؟؟ منہا اسُ کے ساتھ جاتے ہوئے بولی ۔۔۔۔بھئی بابا مجھے ہر 
عید پر چاند رات کو چوڑی اور مہندی دلانے جاتے ہیں اب میرا تو 
کوئی بھائی ہے نہیں اس لئے ۔۔۔۔انزہ نے بیچارگی سے کہا تو منہا 
ہنس پڑی ۔۔بہت بڑی ڈرامہ ہو ۔۔ منہا نے کہا ۔۔ اب ہنسو نہیں 
جلدی کرو ورنہ اک بار جو بابا نے سب کو فون کر کے مبارک باد دینا 
شروع کی نا تو وہ کل عید کی مبارک باد میں منتقل ہو جائے گئی ۔۔۔
مگر ان کے فون نہیں ختم ہوں کے انزہ نے مسخرے پن سے کہا ۔۔
——————-
خالو جان نے انزہ اور منہا کو ڈھیر ساری چوڑیاں اور مہندی دلائی تھی 
منہا کو رہ رہ کر اپنے پاپا کی یاد آرہی تھی وہ تو کبھی بھی اسُ کو کہیں
لے کر نہیں جاتے تھے ۔۔۔لے کر تو جلیل صاحب بھی انزہ کو نہیں 
جاتے تھے مگر آج خالو جان اور انزہ کو دیکھ کر منہا کو بھی یہ خواہش 
ہوئی تھی کے وہ بھی عاقب صاحب کے ساتھ ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ سب جب گھر پہنچے تو رات کے دس بج رہے تھے۔۔۔ منہانے 
جلدی سے آکر پہلے مام پاپا کو کال ملائی تھی ۔۔۔۔السلام علیکم پاپا 
چاند مبارک منہا نے سب سے پہلے عاقب صاحب کو فون کیا تھا 
وعلیکم السلام !! بیٹا آپ کو بھی کیسے ہیں آپ پاپا ؟؟؟؟میں ٹھیک ہوں 
بیٹا اچھا پاپا مام کہاں ہیں بیٹا وہ تو گھر پر نہیں۔۔۔ او اچھا منہا کو 
سن کر افسوس ہوا تھا۔۔۔ پھر دو چار باتیں کر کے اسُ نے فون رکھ 
دیا منہا کو دکھ ہوا تھا وہ سب سے بات کرنا چاہتی تھی مگر۔۔۔۔۔ 
چلو کوئی نہیں کل کر لوں گی منہا نے خود کو سمجھایا۔۔۔۔ منہا !!!وہ 
ابھی فون کو واپس رکھ ہی رہی تھی جب عارفہ بیگم اسُ کے پاس 
آئیں ۔۔۔جی خالہ جان منہانے صوفے سے اٹھتے ہوئے کہا ۔۔۔
بیٹھو بچے میں تو یہ دکھانے لائی تھی میں نے تمہارے اور انزہ کے لئے 
اک جیسے سوٹ بنوائے ہیں۔۔۔ دیکھو بتاؤ تمہیں کیسا لگا۔۔۔شکریہ 
خالہ جان بہت اچھا ہے ۔۔ منہا نے سوٹ کو لیتے ہوئے کہا ۔۔
منہادیکھوں مہندی لگانے والی آگئی ۔۔۔۔انزہ نے چہکتے ہوئے کہا پر 
انزہ ۔۔۔۔ منہا نے بات ادھوری چھوڑی ۔۔۔۔ کیا ہوا منہا ۔۔
انزہ نے مہندی والی کو بٹھاتے ہوئے کہا میں نے کبھی مہندی نہیں 
لگائی ۔۔۔۔لو اتنی سی بات اب لگوا لو ۔انزہ نے مسکراتے ہوئے 
کہا ۔۔چلو آؤ پہلے تمہاری باری ۔۔۔بھلا مہندی اور چوڑیوں کے بغیر 
بھی کوئی عید ہوتی ہے انزہ نے مہندی کی کون اٹھاتے ہوئے کہا۔۔ 
آپ کہاں جارہی ہیں مما انزہ نے عارفہ بیگم کواٹھتے دیکھا تو پوچھا کچن 
میں بیٹا زرا رانی کو دیکھ لوں ۔۔۔۔۔ مما رانی کو تو اسُ کا شوہر دیکھتا 
ہے آپ دیکھ کر کیا کریں گی ۔۔۔انزہ نے آنکھ مارکر کہا تو منہا اور 
عارفہ بیگم بےساختہ ہنس پڑی ۔۔۔۔انزہ بہت بدتمیز ہو تم وہ انزہ کو 
گھورتی ہوئی کچن کی طرف بڑھ گئیں تو وہ دونوں ہنستے ہوئے مہندی کی 
طرف متوجہ ہوگئیں ۔۔۔۔
🌺🌺🌺🌺
آج تو وہ اپنے آپ کو خود بھی پہچان نہیں پارہی تھی۔۔۔۔ نیٹ کا 
لائٹ پینک کلر کا سوٹ جس پر بلو رنگ سے پورے سوٹ پر کڑھائی کی
گئی تھی اس پر خوب جچ رہا تھا ۔۔ ہاتھوں پر مہندی کے خوبصورت 
سے پھول بوٹے بنائے ۔۔۔میچنگ کی چوڑیاں نازک کلائی میں ڈالے 
ہونٹوں پر لائٹ سی لپ اسٹک لگائے وہ ہمیشہ سے زیادہ خوبصورت 
لگ رہی تھی ۔۔۔۔منہا تم تیار ہو تو ؟؟؟؟
ماشاءاللہ ! انزہ اس کے کمرے میں آتے ہوئے بول ہی رہی تھی کے 
منہاکو دیکھ کر بےساختہ کہا ۔۔۔تم بہت اچھی لگ رہی ہو منہا انزہ 
نے اسُ کو گلے لگاتے ہوئے کہا ۔۔۔ ماشاءاللہ۔۔ تم بھی کچھ کم 
نہیں لگ رہی منہانے بھی اس کو دیکھتے ہوئے کہا اچھا چلو مما بلا رہی 
ہیں عاقب خالو کا فون ہے ۔۔۔۔ او اچھا !! 
—————————🌺
السلام علیکم !! پاپا عید مبارک ۔۔۔۔۔وعلیکم السلام بیٹا ۔۔۔۔۔
خیر مبارک ۔۔۔ وہاں سب کیسے ہیں نیہا آپی مام ۔۔۔۔۔سب 
ٹھیک ہیں لو اپنی مام سے بات کرو ۔۔۔۔ جی ۔۔۔۔۔عید مبارک 
من (منہا )السلام علیکم مام !! عیدمبارک کیسی ہیں آپ مام ؟؟؟ہاں 
جان میں ٹھیک ہوں اور تمہیں مس کر رہی ہوں۔۔۔ تم یہاں ہوتی تو 
کتنا اچھا ہوتا ثمرا بیگم نے کہا ۔۔۔ جی مام میں جلد ہی آؤں گئ ۔۔
اچھا من شوپنگ تو ٹھیک سے کی نا میں نے عاقب صاحب سے کہ کر 
تمہارے اکاؤنٹ میں پیسے ٹرانسفر کروائے تھے ؟؟؟ جی مام مجھے پاپا نے 
بتایا تھا۔۔۔ مگر مجھے ضرورت نہیں تھی منہا نے انہے بتایا ۔۔ہاں 
میں جانتی ہوں پر اب عید پر تم آوٹنگ پر جاؤ گی تو پڑے گی۔۔۔
اوکے مام چلیں اب میں فون رکھتی ہوں پھر بات ہو گئ اللہ حافط۔۔ 
یہ کہ کر منہا نے فون رکھ دیا ۔۔۔ مام اب آپ کی بیٹی پہلے جیسی 
نہیں رہی ۔۔۔۔ منہا نے دل میں سوچا 
——————🌺
سب لوگ مل کر ناشتہ کر رہے تھے منہا کو بہت اچھا لگ رہا تھا یہ 
سب ورنہ عاقب ہاؤس میں وہ تو سو کر ہی دوپہر میں اٹھتی تھی اور پھر 
باقی کا دن دوستوں اور پارٹی میں نکل جاتا تھا آج اس کو اپنے ہر 
جانب خوبصورتی ہی خوبصورتی نظر آرہی تھی ۔۔۔ عارفہ بیگم ۔۔جلیل 
صاحب نے چائے پیتے ہوئے انہے مخاطب کیا۔۔۔ جی ؟آج دوپہر 
لنچ پر میں نے اپنے دوست کی فیملی کو بلایا ہے آپ اچھا سا اہتمام کر 
لیے گا ۔۔۔۔۔۔ میرے بہت ہی پرانے دوست ہیں وہ ۔۔۔جلیل 
صاحب نے بتاتے ہوئے کہا ۔۔۔۔ ٹھیک ہے میں تیاری کر والوں 
گی ۔۔۔آپ بے فکر ہوجائیں ۔۔۔ انزہ منہا بیٹا آپ دونوں زرا مینیو 
ڈیسائیڈ کرلو عارفہ بیگم نے جلیل صاحب کو جواب دیتے ہوئے ان دونو 
کو کہا جی مما انزہ نے چائے کا کپ رکھتے ہوئے ہاں میں سر ہلایا۔۔۔ 
🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺
اور کتنا وقت لگے گا بچوں ؟؟؟ عارفہ بیگم نے کچن میں آتے ہوئے 
پوچھا ۔۔۔۔ بس خالہ جان تھوڑا سا کام رہ گیا ہے پندرہ منٹ بس ؟
منہا نے رائتے کے لئے دہی کو پھیٹتے ہوئے کہا ۔۔۔۔جی مما ہوگیا 
آپ فکر نا کریں ۔۔۔مہمان کے آنے سی پہلے سب ہو جائے گا انزہ 
نے منہا کے ہاتھ سے رائتے کا باؤل لیتے ہوئے ۔۔۔ان کو تسلی دی 
چلو یہ سب کر کے تم لوگ بھی فرش ہو جانا عارفہ بیگم یہ کہتے ہوئے 
کچن سے نکل گئیں ۔۔۔۔۔۔۔۔
منہا یہ سب ہوگیا ہے باقی کا کام رانی کر لے گی چلو ہم چینج کر لیتے 
ہیں ۔۔۔۔ انزہ نے کپڑوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ۔۔ہمم 
ٹھیک ہے رانی جب سب آجاہیں تو ہمیں بتا دینا منہا نے رانی کو بولا
—————-
ابھی منہا شاور لے کر ہی نکلی تھی کے انزہ داخل ہوئی منہا تم ریڈی 
ہو ؟؟؟؟؟ہاں بس دو منٹ ۔۔۔منہا نے جلدی جلدی بالوں میں 
برش پھیرا ۔۔۔چلو۔۔۔ اور برش کو رکھتے ہوئے کہا ۔۔۔۔منہا بی بی 
آپ لیے فون آیا ہے رانی نے اندر آکر کہا اچھا ابھی آئی انزہ تم چلو 
میں فون سن کر آئی ۔۔۔۔۔نہیں ساتھ چلیں گے انزہ نے منع کرتے 
ہوئے کہا تو منہا مسکرا دی ۔۔۔۔

   2
0 Comments